مشیر امورخارجہ سرتاج عزیز سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات

168

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امورخارجہ سرتاج عزیز سے مصر کے وزیر خارجہ سمیع شوکری نے ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کی بہتری اور ترقی کےلئے معیشت ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ سرتاج عزیز سے بحرین میں ریجنل سیکیورٹی سمٹ کے بارہویںاجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ اور کنگ فیصل سنٹرفار ریسرچ اینڈ اسلامک سٹڈیز سعودی کے چیئرمین ترکی الفیصل نے ملاقاتیں کیں۔ مصرکے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مستقبل کے فیصلوں اوردو طرفہ تعاون کے فروغ کےلئے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس عنقریب اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔