مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

119

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے قائم کی جانے والی کمیٹی کا پہلا اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔ اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہو گا۔ اجلاس میں کمیٹی کے تمام ارکان، متعلقہ وفاقی سیکرٹریز، تمام چیف سیکرٹریز، آئی جیز پولیس، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز، انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے، صوبائی سیکرٹریز داخلہ اور دیگر افسران شرکت کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اور چیئرمین پی ٹی اے کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔