مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی جاپان میں ڈائریکٹر جنرل فارن افیئرز سے ملاقات

143
APP47-02 TOKYO: December 02 - National Security Adviser, Lt. Gen (Retd) Nasser Khan Janjua in a meeting with his counterpart Shotaro Yachi, Secretary General of National Security Secretariat of Japan during a luncheon meeting. APP

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے جاپان میں ڈائریکٹر جنرل فارن افیئرز اینڈ انٹیلی جنس کاٹو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعاون ‘آپریشن ضرب عضب کے ثمرات سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔ قبل ازیں مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے اپنے جاپانی ہم منصب شوٹارو یاچی سے ملاقات کی۔ جاپانی ہم منصب کی جانب سے مشیر برائے قومی سلامتی کے اعزاز میں دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ ظہرانے کے دوران دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میںقومی سلامتی کے مختلف شعبوں میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ جاپانی ہم منصب نے پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جنرل نیشنل سکیورٹی جاپان نے مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ کو شیلڈ پیش کی۔ مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے فوجی سکول آف آرمڈ فورسز جاپان کا دورہ کیا اور کمانڈنٹ‘ فیکلیٹی سے ملاقات کی اور تربیت دینے والے عملے کے ساتھ میٹنگ کی۔ سکول آف آرمڈ فورسز کے کمانڈنٹ نے لیفیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کو سکول کے دورہ پر شیلڈ پیش کی ۔