مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا استنبول میں13ویں او آئی سی سمٹ کے اختتام پر ”اے پی پی“ کو انٹرویو

218

استنبول ۔ 13 اپریل (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ او آئی سی مستقبل میں امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے زیادہ فعال کردار ادا کرے گی، آنے والے دنوں میں مسلم امہ کے مسائل حل کرنے، دہشت گردی کی لعنت پر قابو پانے اور 10 سالہ پلان آف ایکشن کے ذریعہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں او آئی سی کا اہم اور وسیع کردار ہو گا۔ یہ بات انہوں نے 13ویں او آئی سی سمٹ کے اختتام پر ”اے پی پی“ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ اعلامیہ کا مسودہ او آئی سی کے رکن ممالک کو انسداد دہشت گردی، اسلامو فوبیا اور اپنے اندرونی مسائل حل کرنے کیلئے روڈ میپ فراہم کرے گا۔