مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی عالمی بنیک کے کنٹری ڈائریکٹر پچاموتھو ایلانگوان سے بات چیت

134
ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ، سروسزہوٹل لاہورکی نجکاری کیلئے مخصوص قیمت کی منظوری دیدی
ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ، سروسزہوٹل لاہورکی نجکاری کیلئے مخصوص قیمت کی منظوری دیدی

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں نمو پر مبنی ترقیاتی اہداف کے حصول میں عالمی بینک کی جانب سے تکنیکی و مالی معاونت باعث تقویت ہو گی۔ وہ عالمی بنیک کے پاکستان کیلئے کنٹری ڈائریکٹر پچاموتھو ایلانگوان سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے بدھ کو یہاں اپنی ٹیم کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کے مشیر کو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے عالمی بینک کے مختلف جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ عالمی بنیک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بتایا کہ عالمی بینک حکومت پاکستان کو قومی معیشت کے مختلف شعبوں میں متعارف کردہ اصلاحات پر کام کی رفتار تیز کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ اس موقع پر عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان میں ترقیاتی اہداف کے حصول کی کوششوں کو تقویت دینے کیلئے عالمی بنیک کے تکنیکی و مالی معاونت کی اہمیت کو اہم قرار دیا۔