مشیر قومیناصر خان جنجوعہ سے بوسنیا ہرزگووینا کے سفیر ثاقب فورک کی ملاقات

92
APP05-26 ISLAMABAD: February 26 – Ambassador of Bosnia Herzegovina to Pakistan, Sakib Foric calls on National Security Advisor of Pakistan, Naseer Khan Janjua. APP photo by Saeed-ul-Mulk

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے بوسنیا ہرزگووینا کے پاکستان میں سفیر ثاقب فورک نے ملاقات کی۔ پیر کو ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسی کے تعلقات میں بہتری سمیت خطہ کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناصر جنجوعہ بوسنیاہرزگووینا کے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بوسنیا ہرزگووینا ایک عظیم اور بھرپور تاریخ کی حامل قوم ہے۔ بوسنیا کے سفیر نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے بہت اہم ملک ہے اور پاکستان کی حکومت نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مو¿ثر اور منظم اقدامات اٹھائے ہیں اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔