مشیر قومی سلامتی کی شنگھائی تعاون تنظیم کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت

6

بیجنگ۔25جون (اے پی پی):مشیر قومی سلامتی (این ایس اے )نے 24 جون 2025 کو بیجنگ، چین میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے 20ویں اجلاس میں شرکت کی ہے۔

مشیر قومی سلامتی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورے کے دوران مشیر قومی سلامتی نے چینی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کے علاوہ اہم خطاب بھی کیا جس میں عالمی، علاقائی صورتحال اور امن و سلامتی میں میں کردار کے حوالے سے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا ۔

انہوں نے اس کے علاوہ ایس سی او ممالک کی اہم قیادت سے دوطرفہ امور اور سکیورٹی تعاون کے فروغ کے لئے ملاقاتیں بھی کیں۔ مشیر قومی سلامتی نے مستحکم ، پر امن ہمسائیگی کے حوالے سے پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا اور علاقائی استحکام میں اس کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔