اسلام آباد ۔ 04 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عر فان صدیقی نے محترمہ بانو قدسیہ کے انتقال کو پاکستان کی علمی وادبی دنیا کا عظیم زیاں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانو آپا کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءمشکل سے پُر ہوگا۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ وہ اپنے خوبصورت اسلوب، موضوعات اور نظریاتی پختگی کی وجہ سے منفرد مقام رکھتی تھیں۔