35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںمصالحہ جات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ...

مصالحہ جات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر16 فیصد اضافہ ریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):مصالحہ جات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر16 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

پاکستان کے ادارہ برائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سےجاری اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں مصالحہ جات کی برآمدات سے ملک کو306.91 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مصالحہ جات کی برآمدات کاحجم 264.24 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

- Advertisement -

اپریل میں مصالحہ جات کی برآمدات سے ملک کو36.16 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجومارچ میں 42.24 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 33.68 ملین ڈالرتھا، گزشتہ مالی سال کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات سے ملک کو326.63 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=366242

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں