مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں مئی 2025میں 7.89فیصد کا اضافہ

70
National exports of spices

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں مئی 2025میں 7.89فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستا ن (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 2.46ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال مئی کے دوران مصالحہ جات کی برآمدات کی مالیت 2.28ارب روپے رہی تھی ۔

اس طرح مئی 2024کے مقابلے میں رواں سال مئی کے دوران مصالحہ جات کی ملکی برآمدات میں 0.18ارب روپے یعنی 7.89فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔