مصباح الحق 50 ٹیسٹ کھیلنے والے پاکستان کے پہلے اور ایشیا کے تیسرے کپتان بن گئے

107

کرائسٹ چرچ ۔ 18 نومبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، وہ ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور ایشیا کے تیسرے کپتان بن گئے، مصباح الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی گنگولی کا بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، گنگولی نے 49 ٹیسٹ میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کر رکھی تھی۔ مصباح الحق نے 2010ءمیں مشکل وقت میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کا چیلنج قبول کیا تھا، انہوں نے فرنٹ سے ٹیم کو لیڈ کیا اور اسے 24 فتوحات دلوائیں، مصباح الحق پاکستان کے کامیاب ترین کپتان ہیں۔ واضح رہے کہ مصباح الحق کو بطور کپتان زیادہ رنز اور سنچریاں بنانے والے پاکستانی پلیئر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔