23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتازہ ترینمصر ، پاکستانی سفیر ساجد بلال کی جیزہ کے گورنرعادل سعید ابراہیم...

مصر ، پاکستانی سفیر ساجد بلال کی جیزہ کے گورنرعادل سعید ابراہیم النجار سے ملاقات، تجارت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

- Advertisement -

قاہرہ۔22جولائی (اے پی پی):مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے جیزہ کے گورنرعادل سعید ابراہیم النجار سے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،ملاقات میں دونوں برادراسلامی ممالک کے درمیان تجارت،عوامی سطح پر روابط اور عوامی وفود کے تبادلوں کے ذریعے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے گورنر کو تاریخی اہمیت اور بھرپور ثقافتی ورثے کے حامل علاقے کے گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی۔ملاقات میں دونوں برادراسلامی ممالک کے درمیان تجارت،عوامی سطح پر روابط اور عوامی وفود کے تبادلوں کے ذریعے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=486199

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں