قاہرہ۔3جولائی (اے پی پی):مصر میں تیل نکالنے والا رگ ڈوب کے باعث 4 افراد ہلاک جبکہ 6 افراد لاپتہ ہوگئے ۔سبق ویب سائٹ کے علاوہ مصر کی وزارتِ پیٹرولیم اور معدنی وسائل نے کہا ہے کہ اسے تیل نکالنے والی کمپنی ’اوسوكو‘ سے اطلاع ملی ہے کہ ’ادمارين 12‘ نامی بحری بارج جبل الزیت کے علاقے میں ڈوب گیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مصر کے وزیرپیٹرولیم و معدنی وسائل کریم فواد اور وزیرمحنت محمد جبران اعلیٰ سطح کی ٹیم کےساتھ حادثے کے مقام پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لے کر ریسکیو آپریشن اور فوری اقدامات کی نگرانی کی ہے۔
وزارت نے مزید وضاحت کی ہے کہ ’بحیرہ احمر کے شمال میں واقع جبل الزیت کے علاقے میں منگل کی شام سمندری حادثہ پیش آیا جب ’اد مارين 12‘ نامی تیل نکالنے والا رِگ تین بحری یونٹس کی مدد سے ایک نئی جگہ منتقل کیا جا رہا تھا۔مصر کے پیٹرولیم ذرائع نے بتایا ہے کہ’ اب تک غرق شدہ رِگ کے عملے میں سے 4 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔’ریسکیو یونٹس باقی 6 لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ 21 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔