مصر نے 4 ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کردیے

68
egypt

قاہرہ ۔ 18 فروری (اے پی پی) مصر نے غیر ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے کے لیے 4 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز جاری کردیے جس کا مقصد بجٹ خسارے میں کمی کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے قرض کا حصول ممکن بنانا ہے۔وزیر خزانہ امر الگاہری نے صحافیوں کو بتایا کہ اس منصوبے کے تحت پانچ، دس اور تیس سالہ مدت کے یورو بانڈز جاری کیے گئے ہیں جن پر بالترتیب 5.58 ، 6.59 اور 7.9 فیصد منافع ادا کیا جائے گا۔