- Advertisement -
قاہرہ ۔17مارچ (اے پی پی):مصر کے جنوبی شہر الجیزہ میں الاھرام فلم اسٹوڈیومیں آگ لگ گئی ۔ العربیہ کے مطا بق حادثے کے بعد اسٹوڈیو کے قریب موجود تمام عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا اور جائے وقوعہ کو بند کر دیا گیا ۔
اھرام فلم اسٹوڈیو میں بہت سے ڈراموں اور رمضان سیریز کی ریکارڈنگ ہوتی رہی ہے۔ یہ ایک مشہور فلم اسٹوڈیو ہےجس میں آگ لگی تاہم وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کے قریب متعدد اپارٹمنٹس کو خالی کرالیا جب کہ وزارت صحت نے جیزا کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=448716
- Advertisement -