13.2 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمصنوعی ذہانت ، سنگاپور کے بڑے بینک کا آئندہ تین سال میں...

مصنوعی ذہانت ، سنگاپور کے بڑے بینک کا آئندہ تین سال میں چار ہزار اسامیاں ختم کرنے کا منصوبہ

- Advertisement -

سنگار۔25فروری (اے پی پی):سنگاپور کے بڑے بینک ڈی بی ایس نے چار ہزار آسامیاں ختم کر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ کام ملازمین کے بجائے بڑی حد تک مصنوعی ذہانت سے لیا جا رہا ہے۔

بی بی سی کے مطابق 1968میں قائم کئے گئے ڈیویلپمنٹ بینک آف سنگاپور(ڈی بی ایس)کے ترجمان نے بتایا کہ امکان ہے آئندہ تین سال میں بینک میں ایسی 4000اسامیاں ختم کر دی جائیں گی جن پر عارضی اور کنٹریکٹ ملازمین تعینات ہیں جبکہ بینک کے مستقل ملازمین اس فیصلے سے متاثر نہیں ہو ں گے۔

- Advertisement -

بینک کے چیف ایگزیکٹو پیوش گپتا نے کہا ہے کہ اس بات کابھی امکان ہے کہ بینک میں مصنوعی ذہانت سے متعلق ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ڈی بی ایس کے ملازمین کی تعداد اس وقت 41 ہزار کے قریب ہے جن میں سے 8000 سے 9000 عارضی اور کنٹریکٹ بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ۔

بینک کے چیف ایگزیکٹو نے گزشتہ سال ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا یہ بینک ایک عشرے سے مصنوعی ذہانت پر کام کر رہا تھا۔ انھوں نے کہا کہ آج ہم نے 350 جگہوں پر اے آئی کے 800 ماڈل تعینات کر دیے ہیں جس سے 2025 میں بینک کی آمدن میں 745 ملین ڈالر سے تجاوز کرجانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے گذشتہ برس اے آئی کی وجہ سے تقریباً 40 فیصد ملازمتیں متاثر ہونے کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت زیادہ تر مقامات پرعدم مساوات کو مزید گہرا کر دے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565903

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں