22.5 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںمصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی بابت انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد خوش آئندہے،وائس...

مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی بابت انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد خوش آئندہے،وائس چانسلرخواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یارخان

- Advertisement -

رحیم یارخان ۔ 16 مئی (اے پی پی):خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) اور سائبر سکیورٹی میں بڑھتے ہوئے رجحانات پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں اندرون و بیرون ملک جامعات اور صنعتوں سے وابستہ افراد نے اظہار خیال کیا۔ تقریب کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ نے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر کامران احسن ،ڈاکٹرشہزاد سرفراز، پروفیسر ڈاکٹر ماجد ، پروفیسر ڈاکٹر نعمان ریاض، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان، پروفیسر ڈاکٹر محمد غفران، پروفیسر ڈاکٹر حمد اویس خان رجسٹرار خواجہ فرید یونیورسٹی ڈاکٹرمحمد صغیر ، ایسوسی ایٹ ڈینز اور دیگر بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

تین روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ نے کہا کہ آئی ٹی کی دنیا خصوصا آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں دنیا نے جس تیز رفتاری سے ترقی کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔انہوں نے کہا دنیا تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، ہمیں اپنے آپ کو اس کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں