مظالم سیکولر بھارت کی ”جمہوریت“ کی پہچان ہیں، دنیا سارا خونین کھیل سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھ رہی ہے ،حریت رہنما

114

سرینگر۔ 17 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے سرینگر کے علاقے بٹہ مالو میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوان سجاد احمد شیخ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قراردیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بٹہ مالو میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں سجاد احمد شیخ کے بہیمانہ قتل کو گھناﺅنا جرم قراردیا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوںکا قتل روز کا معمول بن گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارتی فوجی نہتے کشمیریوںکو ظلم و تشدد ، خوف و ہراس اور قتل عام کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کا واضح ثبوت حال ہی میں جاری ہونیوالی ویڈیوز ہیں۔