مظفرآباد میں پولیو مہم 2025 کے دوسرے رائونڈ کا باقاعدہ افتتاح

119
مہم کے تیسرے روز 4 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، سی او ہیلتھ

مظفرآباد ۔19اپریل (اے پی پی):مظفرآباد میں پولیو مہم 2025 کے دوسرے رائونڈ کا باقاعدہ افتتاح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر عامر شہزاد چوہدری اور لیڈی ڈاکٹر نورالعین فادی نے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر کیا۔اس دوران ڈسٹرکٹ آفیسران؛ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر کومل بخاری؛ صباء شبیر AD ٹریننگ مدیحہ AD سرویلینس ڈاکٹر ثروت ڈی ایس او WHO نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

آمدہ پولیو مہم 21 تا 25 اپریل 2025 کے دوران محکمہ صحت عامہ کی ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائوکےقطرے پلائیں گی۔ضلع مظفرآباد میں123734سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو سے بچائو کی قومی مہم ملک بھر میں 21 تا 25 اپریل تک جاری رہے گی۔محکمہ صحت عامہ کی موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

مراکز صحت اور مختلف انٹری پوائنٹ پر بھی ٹیمیں موجود ہوں گی۔یونین کونسل اورتحصیل سطح پر موثر مانیٹرنگ کے لیے سپروائزر بھی تعینات کئے گئے ہیں۔