12.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 7, 2025
ہومضلعی خبریںمظفرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (MCCI) کے ایک وفد کی سیکرٹری...

مظفرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (MCCI) کے ایک وفد کی سیکرٹری سیاحت آزاد جموں و کشمیر چوہدری عبدالرحمن سے ٹورزم کمپلیکس میں ملاقات

- Advertisement -

مظفرآباد۔6مارچ (اے پی پی):مظفرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (MCCI) کے ایک وفد نے سیکرٹری سیاحت آزاد جموں و کشمیر چوہدری عبدالرحمن سے ٹورزم کمپلیکس میں ملاقات کی،ملاقات میں ناظم اعلیٰ سیاحت وآثارقدیمہ مہربان حسین چوہدری اور دیگر آفیسران موجود تھے ۔

اس دوران ڈائریکٹر جنرل سیاحت، آزاد جموں و کشمیر مہربان حسین چوہدری نے آزاد کشمیر میں سیاحتی سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں ماحولیاتی سیاحت (ایکو ٹورزم) ریزورٹس، ایڈونچر ٹورزم سہولیات، چیئر لفٹ اور کیبل کار منصوبے، اور پائیدار رہائش گاہوں کی ترقی کے مواقع پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے علاوہ، آزاد جموں و کشمیر ٹورزم پروموشن ایکٹ 2019 پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جو نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے ون ونڈو آپریشن میکنزم فراہم کرتا ہے، تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

وفد نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈلز، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، اور استعداد کار بڑھانے کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اجلاس کے اختتام پر سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ پالیسیوں کو فروغ دینے، پائیدار سیاحتی ترقی کو یقینی بنانے اور آزاد کشمیر کو ایک ممتاز سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کرنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔سیکرٹری سیاحت وآثارقدیمہ چوہدری عبدالرحمن نے اس موقع پر چیمبرز آف کامرس کے وفد کی سیاحت کے شعبے میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ سیاحتی سرمایہ کاری کے لیے حکومت آسان قانونی معاونت اور حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔آزادکشمیر کی ہر جگہ قدرت کی نعمتوں سے مالامال ہے جہاں سیاحوں کے لیے دلفریب نظارے موجود ہیں۔

اس شعبے میں سرمایہ کاری میں نقصان سے کم سے کم امکانات ہیں ۔ چیمبرز کے صدر خواجہ احتشام ووگرہ نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ سرمایہ کار اپنے خطے میں سرمایہ کاری کریں جس سے نہ صرف مقامی آبادی کا معیار زندگی بلند ہوگا بلکہ زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569619

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں