33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںمظفرگڑھ ،اغوا کے بدلے اغوا،دونوں مغوی بازیاب،مقدمات درج،پولیس ترجمان

مظفرگڑھ ،اغوا کے بدلے اغوا،دونوں مغوی بازیاب،مقدمات درج،پولیس ترجمان

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 22 اپریل (اے پی پی):تھانہ صدر مظفرگڑھ کے علاقے میں اغوا کے بدلے اغوا کرنے کا واقعہ ہوا ، پولیس نے دونوں مغوی بازیاب کرا کر مقدمات درج کر لئے اورملزمان کو گرفتار کر لیا ،

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر مظفرگڑھ کے علاقے میں اغوا کے بدلے اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے مزدور کو مزدوری مانگنے پر آپس میں توں تکرار ہونے پر ملزمان نے مزدور کو اغوا کر لیا تو مزدور کے رشتہ داروں کو پتہ چلنے پر انھوں نے دوسرے فریقین کا ایک بندہ اغوا کر لیا۔

- Advertisement -

اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس نے دونوں واقعات کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں مغویوں کو بازیاب کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585783

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں