- Advertisement -
مظفرگڑھ۔ 04 مارچ (اے پی پی):جتوئی میں بس اڈوں کے ٹائم کے تنازع پر اڈہ مینیجر پر تیزاب سے بھرا ڈبہ انڈیل دیا گیا،
مقدمہ درج کر کےملزمان کوگرفتار کر لیا گیا۔پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں بس اڈے پر ٹائم کے تنازعے پر پنل اور ایوب نامی افراد نے اڈے کے مخالف مینیجر پر تیزاب سے بھرا ڈبہ انڈیل دیا،
- Advertisement -
تیزاب سے متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی منتقل کیا گیا ،جہاں سے اس کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر برن یونٹ نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568653
- Advertisement -