مظفرگڑھ ،منشیات بر آمد کرکے منشیات فروش گرفتار کر لیا،پولیس زرائع

49
اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی، شوٹر سمیت پانچ ملزمان گرفتار، اسلحہ ،موٹر سائیکل ومنشیات برآمد

مظفرگڑھ۔ 06 فروری (اے پی پی):پولیس ذرائع کے مطابق لیہ کے تھانہ پیر جگی پولیس کے سب انسپکٹر اعجاز علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش صادق کریم سے 1200 گرام ہیروئن برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر 32/25 تھانہ پیر جگی درج کر لیا ہے۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پیر جگی حسن سلطان کا کہنا تھا کہ منشیات کا خاتمہ کرکے نوجوان نسل کا روشن مستقبل محفوظ بنائیں گے۔