- Advertisement -
مظفرگڑھ۔ 21 اپریل (اے پی پی):منشیات برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا اور مقدمات درج کر لئے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رنگ پور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانی منشیات فروش ملزم فریاد حسین ولد عاشق حسین کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 01 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرکے ملزم کو بند حوالات تھانہ کر دیا ہے،
ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی اصغر پرہاڑ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم جمعہ خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 260 بوتلیں ولائتی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرکے ملزم کو بند حوالات تھانہ کر دیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585158
- Advertisement -