26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںمظفرگڑھ ،ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن پاکستان بیت المال کا مظفرگڑھ کا دورہ

مظفرگڑھ ،ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن پاکستان بیت المال کا مظفرگڑھ کا دورہ

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 21 اپریل (اے پی پی):ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پاکستان بیت المال عبدالمنان چوہدری نےمظفرگڑھ کے پاکستان بیت المال ضلعی دفتر اور کلیدی فلاحی منصوبوں کا اچانک دورہ کیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال مظفرگڑھ کاشف سلیم کے مطابق پاکستان بیت المال (پی بی ایم) ہیڈ آفس کے ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن عبدالمنان چوہدری نے مظفرگڑھ کے پی بی ایم ضلعی دفتر اور اس سے منسلک کئی فلاحی منصوبوں کا اچانک دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران، جناب چوہدری نے کلیدی پی بی ایم منصوبوں بشمول پاکستان سویٹ ہوم کوٹ ادو، بچوں کی لیبر سے بحالی کے لیے اسکولز، اور ویمن ایمپاورمنٹ سینٹرز کے آپریشنل حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضلعی دفتر کے کام کاج کا بھی معائنہ کیا، جہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید کاشف سلیم نے انہیں جاری سرگرمیوں اور مقامی اثرات کے بارے میں بریفنگ دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585147

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں