مظفرگڑھ ،ڈپٹی کمشنر نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

60
ڈپٹی کمشنر قراۃالعین میمن

مظفرگڑھ۔ 06 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔

جس کے مطابق ضلع کی ریونیو حدود میں دال مسور موٹی کی قیمت 276 روپے فی کلو،دال مونگ دھلی ہوئی کی قیمت 404 روپے فی کلو، دال چنا موٹی 304 فی کلو،دال چنا باریک 300 روپے فی کلو،دال ماش موٹی 402 روپے فی کلو، سفید چنا موٹا 328 روے فی کلو،سفید چنا باریک 250 روپے فی کلو، بیس کی قیمت 310روپے فی کلو،

چاول کچی نئی کی قیمت 240روپے فی کلو،چاول پکی نئی 245 روپے فی کلو،سوجی اورمیدہ کی قیمت 100 روپے فی کلو،تندور ی روٹی 100گرام کی قیمت 12 روپے،نان 100گرام کی قیمت 16 روپے، دودھ کھلاکی قمیت 135فی لیٹر، دہی کی قیمت 140روپے فی کلو، ڈبل روٹی 700 گرام 140 روپے،ڈبل روٹی 400 گرام 90 روپے گوشت چھوٹا کی قیمت 1200روپے فی کلو اور گوشت بڑا 700روپے فی کلو ہے۔

نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پھل، پانی،کولڈرنک،جوسز،نمکو اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمت وہی تصور ہوگی جو بنانے والی کمپنی پرنٹ کرے گی۔اگر کوئی قیمت پرنٹ نہیں ہوگی تو قیمت انوائس 5 روپے منافع کے حساب سے قیمت لی جائے گی۔