مظفرگڑھ میں دھند کے باعث مسافر بس الٹنے سے ایک خاتون جاں بحق،7 خواتین سمیت 16 مسافر زخمی

104
Rescue 1122 Abbottabad
Rescue 1122 Abbottabad

مظفرگڑھ۔ 01 جنوری (اے پی پی):مظفرگڑھ میں دھند کے باعث مسافر بس الٹنے سے ایک خاتون جاں بحق،7 خواتین سمیت 16 مسافر زخمی ہوگئے ہیں،ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید دھند کے باعث راوالپنڈی سے صادق آباد جانے والی مسافر بس آج صبح 5 بجے مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے چوک پرمٹ کے قریب نور واہ نالہ کے مقام پر سڑک سے اتر کر الٹ گئی،جس کے نتیجے میں ضلع رحیم یار خان کی رہائشی 46 سالہ آسیہ زبیر بس کے نیچے دب کر موقع پر جاں بحق ہو گئی،

جبکہ 14 سالہ حفصہ خورشید دختر خورشید،50 سالہ شمشاد زوجہ محمد اعجاز،28 سالہ حمنہ زوجہ علی عابد،16 سالہ عائشہ خورشید دختر خورشید،20 سالہ حمان شاہد دختر محمد شاہد،22 سالہ سائرش افضل دختر محمد افضل،45 سالہ شاہین اختر زوجہ محمد اختر،23 سالہ حمزہ اظہر ولد اظہر مسعود،48 سالہ خورشید احمد ولد محمد حفیظ،20 سالہ کاشف ولد محمد یاسین،55 سالہ ندیم احمد ولد عبدالکریم،27 سالہ عثمان ولد عبدالشکور،22 سالہ عبدالرئوف ولد افتخار احمد،34 سالہ ذیشان ولد غلام حسین،17 سالہ عمیر ولد الیاس اور 30 سالہ عبداللہ ولد احسن بشیر زخمی ہو گئے،ذیشان ولد غلام حسین اور شمشاد زوجہ محمد اعجاز اسلام آباد کے رہائشی ہیں جبکہ دیگر تمام زخمیوں کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے بتایا گیا ہے،

اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوراً قریبی کی اسٹیشن سے تین ایمبولینسز اور دو ریسکیو فائر وہیکل کو جائے حادثہ پر روانہ کروا دیا اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا،ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بس کے نیچے پھنسے ہوئے افراد کو نکالا اور اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 3 افراد خورشید،حفصہ خورشید اور عبداللہ کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ دیگر 13 شدید زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا ہے۔