مظفرگڑھ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد صابر کلاسرہ نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران صائمہ بی بی سے 1250 گرام ہیروئن اور عشرت بی بی سے 200 گرام ہیروئن برآمد کر کے دونوں کو گرفتار کر کے دونوں کے خلاف علیحدہ عیحدہ مقدمات درج کر لئے ہیں،ایس ایچ او تھانہ قریشی افتخار علی ملکانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سے 2.3 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔
اس کے علاوہ نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان سے دو عدد کلاشنکوف برآمد کرکے تمام ملزمان کوگرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے ہیں،ایس ایچ او تھانہ سول لائنز محمد کامران نے اپنی ٹیم کی ہمراہ مجرمان اشتہاریوں اور بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم علی حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ ملزم محمد کامران جو کہ تھانہ سول لائن کو 10 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم تھا اس کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ہے،
ایس ایچ او نے ملزم عبدالغفار سے 2160 گرام چرس برامد کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو حوالات تھانہ بند کر دیا ہے،ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ جتوئی عدنان قریشی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران بدنام زمانہ شراب فروش ملزم محمد امجد سے 25 لیٹر شراب سمیت 120 لیٹر لہن برآمد کر کے ملزم گرفتار اور مقدمہ درج کر لیا ہے،ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو انسپکٹر اظہر حیدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش ناصر ملنگا اور مختیار لال بیگی سے 1460گرام اور 1150 گرام چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار اور مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ پولیس ڈی پی او سید حسنین حیدر کی قیادت میں ضلع سے منشیات کے خاتمہ تک منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر مہم جاری رکھے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385928