مظفرگڑھ۔ 06 مئی (اے پی پی):مظفرگڑھ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قصبہ گجرات عصمت عباس نے محمد صفدر عباس، ارشاد احمد ،محمد عبداللہ ، افتخار مہدی پر مشتمل پولیس ٹیم کے ہمراہ غیر قانونی آئل ایجنسیوں/ایل پی جی گیس رکھنے والوں کے خلاف منظم کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ہزاروں لیٹر ڈیزل/پیٹرول برآمد کرتے ہوئے مقدمات درج اور ملزمان کو بند حوالات کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ علی پور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شراب فروش اجمل حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 40 کپیاں دیسی شراب کی برآمد کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو نے پولیس ٹیم اور سول ڈیفنس آفیسر سیدہ سحرش ارشاد کے ہمراہ ایرانی تیل فروخت کرنے والی آئل ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 32000 لیٹر ایرانی تیل برآمد کرتے ہوئے مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593295