مظفرگڑھ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمات درج

219
Criminals arrested
Criminals arrested

مظفرگڑھ۔ 11 دسمبر (اے پی پی):تھانہ صدر علی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش محمد طارق سے 2120 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو حوالات بند کردیا گیا۔

ایک دوسری کارروائی میں ایس ایچ تھانہ رنگپور عصمت عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش اعجاز حسین سے 2220 گرام چرس جبکہ غلام عباس سے 1060 گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرتے ہوئے ملزمان کو حوالات تھانہ بند کردیا ۔