مظفرگڑھ۔ 18 جنوری (اے پی پی):مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ صدر کے علاقہ ماڑیاں میں تین با اثر افراد نے اسلحہ کے زور پر دو خواتین کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
علاقہ کے بااثرافراد عاقب ماچھی اور شاہد ماچھی اسلحہ کے زور پر اکرم ماچھی کی بیوی نگینہ اور بہن ثنا کو اغوا ءکر کے ڈیرے پر لے جا کر اجتماعی زیادتی کرتے رہے جبکہ ان کا ساتھی کاشف ماچھی پسٹل اٹھائےپہرہ دیتا رہا۔تلاش کرنےپر ورثا ءڈیرے سے چیخ و پکار کی آواز پر پہنچے تو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس تھانہ صدر علی پور نے متاثرہ خاتون کے خاوند اکرم ماچھی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کےلئے پولیس کی چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں۔