مظفرگڑھ،سی سی ڈی لیہ کا ڈاکووں سے مقابلہ،بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

11
مظفرگڑھ،سی سی ڈی لیہ کا ڈاکووں سے مقابلہ،بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

مظفرگڑھ۔ 21 جون (اے پی پی):کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ضلع لیہ نے رات گئے ڈاکوؤں سے مقابلہ میں بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارہوگیا۔سی سی ڈی زرائع کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لیہ کا رات گئے ڈاکووں کے ساتھ مقابلہ ہو گیا

،بدنام زمانہ ڈکیت اور موٹر سائیکل چور اقبال بالا سابقی اور اسکے ساتھیوں کا پل خونن کوٹ سلطان کے مقام پر سی سی ڈی کی ٹیم سے آمنا سامنا ہوا توملزمان کی طرف سے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی گئی،لیکن سی سی ڈی ٹیم لیہ فائرنگ سے محفوظ رہی،ملزمان کے فرار ہونے پر سی سی ڈی ٹیم نے ان کا تعاقب کیا

،دوران تعاقب ملزم اقبال بالا سابقی اپنے ساتھیوں کی لاپرواہی اور تیز رفتار، ،ڈرائیونگ کی وجہ سے موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا،جسے سی سی ڈی ٹیم نے گرفتار کر لیا،

ملزم اقبال بالا سابقی ڈکیتی، راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کے علاوہ گھروں میں وارداتیں کرنے کے 35 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب ہے۔