مظفرگڑھ۔ 20 جنوری (اے پی پی):مظفرگڑھ میں نامعلوم گاڑی کا رکشہ کو ٹکر مار نے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر خانپور بگاشیر کے علاقے فیضان چوک کے قریب ایک نامعلوم گاڑی رکشہ کو ٹکر مار کر فرار ہو گئی جس کے نتیجے میں فیضان چوک خانپور بگا شیر کا رہائشی 22 سالہ رکشہ ڈرائیور محمد سجاد ولد ممتاز حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پولیس کی موجودگی میں جاں بحق شخص کی ڈیڈ باڈی کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے ڈھانپ کران کے گھر منتقل کر دیا ۔