مظفرگڑھ۔ 06 فروری (اے پی پی):کوٹ ادو کے حلقہ این اے 180 سنانواں میں کھر خاندان کے دو بھائی آمنے سامنے آگئے۔کوٹ ادو کے حلقہ این اے 180 میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے،
جہاں ملک غلام ربانی کھر مرحوم سابق صوبائی وزیر کے دو بیٹے اور سابق وزیر خارجہ محترمہ حنا ربانی کھر کے دو بھائی ایک دوسرے کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔سابق وزیر خارجہ خارجہ حنا ربانی کھر کے بڑے بھائی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق ربانی کھر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر امیدوار ہیں جبکہ چھوٹے بھائی سابق ایم این اے رضا ربانی کھر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔
جبکہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر چھوٹے بھائی رضا ربانی کھر کی حمایت کر رہی ہیں۔دونوں بھائیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔