مظلوم خواتین کے لئے سلطانہ شاہین کی خدمات لائق تحسین ہیں،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ

16

ملتان ۔ 02 جولائی (اے پی پی):خواتین یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا ہے کہ مظلوم خواتین کے حقوق کے لیے سلطانہ شاہین کی خدمات لائق تحسین ہیں ، شدید بیماری کے باوجود بھی اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں، ان کے علاج معالجے اور جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین کی عیادت کے موقع پر کیا۔ انہوں نے سلطانہ شاہین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر میمونہ خان بھی موجود تھیں۔

سلطانہ شاہین نے کہا کہ جب تک ان کی زندگی باقی ہے وہ مظلوم خواتین کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرتی رہیں گی ۔