23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںمظلوم کی باسہولت طریقے سے مدد یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں،...

مظلوم کی باسہولت طریقے سے مدد یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں، فیصل کامران

- Advertisement -

لاہور۔17اپریل (اے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کی جانب سے کھلی کچہریوں میں شہریوں کو انصاف کی میرٹ پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا رہاہے۔سائلین کی موجودگی میں متعلقہ افسران کو بذریعہ ویڈیو لنک حاضرکر کے موقع پر ہی جواب طلبی کی جا رہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران مرد وخواتین سے بزرگ شہریوں نے بھی شرکت کی۔کھلی کچہری میں زیادہ تر لین دین، فراڈ،جھگڑوں سے متعدد شکایات موصول ہوئیں۔

فیصل کامران نے لین دین،فراڈ سے متعلق درخواستوں پر ایس پی ماڈل ٹاون،ایس ڈی پی او گلشن راوی، ایس ایچ اوز مصری شاہ، شاہدرہ اور ایس ایچ او ہیئر و دیگرافسران کو انکوائریاں مارک کیں۔ انہوں نے تشدد و دھمکیوں کی شکایت پر ایس پی اقبال ٹاون، ڈی ایس پی گلشن راوی، ایس ایچ اوز مغلپورہ، کو بعد از تصدیق فوری کارروائی کے احکامات بھی صادر کئے۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی آپریشنز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف جرم ریڈ لائن ہے کسی صورت معافی نہیں ہوگی۔ ہر شہری وی آئی پی،سفارشی کلچر کا مکمل خاتمہ مشن ہے۔ مظلوم کی باسہولت طریقے سے مدد یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583822

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں