38.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومتجارتی خبریںمعاشی ترقی و نجی شعبے کے استحکام کیلئے عالمی برادری کےساتھ بہتر...

معاشی ترقی و نجی شعبے کے استحکام کیلئے عالمی برادری کےساتھ بہتر تجارتی روابط کافروغ انتہائی ضروری ہے، ترجمان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 31 جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ گروتھ ریٹ بڑھانے اور معاشی ترقی کی اعلیٰ شرح حاصل کرنے کیلئے نجی شعبے کا استحکام، کاروباری ماحول کی بہتری، عالمی برادری کے ساتھ بہتر تجارتی روابط کافروغ انتہائی ضروری ہے تاکہ صنعت و تجارت کو فروغ دیکر درآمدات و برآمدات میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس سلسلہ میں مثبت اقدامات کر رہی ہے جس سے آنیوالے دنوں میں بہتری نظر آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ اقتصادی اور معاشی شعبہ جات میں کئے گئے مثبت اقدامات ملکی معیشت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو تمام سٹیک ہولڈرزسے مشاورت کا عمل بھی شروع کرناچاہیے تاکہ قلیل المدت اور طویل المدت پلان وضع کر کے پائیدار اقتصادی ترقی کا سفر شروع کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کیلئے بجلی اور گیس کے نرخوں میں کمی سمیت سستی توانائی کیلئے بھی درست سمت میں فوری اقدامات یقینی بنانا ہوں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554304

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں