معاشی لحاظ سے مشکل وقت سے نکل چکے ہیں، عون عباس بپی

153
ای کامرس سے منسلک افراد کو آئندہ سال جنوری کے اوئل میں ای تجارت ویب پورٹل کے ذریعے ایک ہی جگہ تمام معلومات و سہولیات میسر آئیں گی، معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹر عون عباس بپی کا قومی ای کامرس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہےکہ ہم معاشی لحاظ سےمشکل وقت سے نکل چکے ہیں ، ‏وزیر اعظم عمران خان نےعوام سے بذریعہ ٹیلفون بات کی اور ان کی تنقید اور رائے کو بغور سنا۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر معیشیت میں بہتری کے اشاریے مل رہے ہیں۔ انشاء اللہ اس کے ثمرات عوام کو جلد واضح دکھائی دیں گے۔