معاشی چیلنجوں کے باوجود معیشت کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے،انوارالحق کاکڑ

136
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجوں کے باوجود معیشت کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ معاشرے کے ہر طبقے کے تعاون سے پاکستان کو آگے لے جانا ہے۔ تاجر سے وکلا،کسان سے انجینئر تک اور فنکار سے ڈاکٹر تک معاشرے کا ہرطبقہ پاکستان کے خواب کی تعبیر میں معاونت کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس متنوع تعاون کے ساتھ ملک کے روشن اورخوشحال مستقبل کے لئے سفر جاری ہے۔