معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا ٹویٹ

42

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے وفاقی دارلحکومت میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ یہ زنجیر (کل) جمعہ کی سہ پہر 3 بجے ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک بنائی جائے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں،ہر محاذ پر ان کے جائز، جمہوری، قانونی حق کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کی تقریب میں تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اس میں شرکت کریں گے۔