معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری سے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی ملاقات

83
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری سے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے ان کے آفس میں ملاقات کی اور پلاسٹک بیگز کی روک تھام کی مہم کے سلسلہ میں آمد کے موقع پرآفس سٹاف میں گرین بیگز تقسیم کئے۔ اس موقع پر زلفی بخاری نے زرتاج گل کے پلاسٹک بیگ فری اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے ہماری آنے والی نسلوں کو فائدہ ہو گا۔ زرتاج گل نے وزارت اوورسیز کو پلاسٹک بیگ فری بنانے اور 14 اگست کو پلاسٹک سے آزادی کا دن منانے کا بھی اعلان کیا۔