معاون خصوصی برائے جنگلات پیر مصور خان کا سخاکوٹ کے سینئر صحافی ولایت خان کی وفات پر اظہار افسوس

3

پشاور۔ 26 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے جنگلات، ماحولیات، جنگلی حیات و موسمیاتی تبدیلی پیر مصور خان نے سخاکوٹ تحصیل درگئی سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی ولایت خان کی جہلم کے قریب ایک المناک کار حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری ایک تعزیتی بیان میں پیر مصور خان نے مرحوم ولایت خان کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ معاون خصوصی پیر مصور خان نے صحافت کے شعبے میں مرحوم ولایت شاہ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔