معاون خصوصی برائے پارلیمنٹری کوآرڈینیشن ندیم افضل چن کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

124

اسلام آباد ۔ 11 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمنٹری کوآرڈینیشن ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس سمیت مختلف محکموں میں اصلاحات متعارف کرانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کی صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ان میں اصلاحات لانا ضروری تھا، پاکستان تحریک انصاف نے اسے اپنے انتخابی منشور کا حصہ بنایا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں مالی خودمختاری، وسائل اور بدلتے ہوئے رویے مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی طاقتور مافیا ملک میں کام کر رہے ہیں، قومی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ان مافیاز کی طاقتوں کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے بغیر قومی اداروں کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا۔