28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںمعذور افراد معاشرے کا حصہ ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرنا سب...

معذور افراد معاشرے کا حصہ ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرنا سب کی ذمہ داری ہے، وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ معذور افراد معاشرے کا حصہ ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز آل پاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلوں کا انعقاد ملک کے چاروں صوبوں میں ہونا چاہئے جس کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ ہر ممکن مدد کرے گا تاکہ ان نوجوانوں کو اپنی معذوری کا احساس نہ ہو، ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ملتان نے اسلام آباد کی ٹیم کو 17 رنز سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں ملتان ، لاہور، اسلام آباد، کراچی ، کوئٹہ، میرپور خاص، مردان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل تھیں، فائنل میچ کے اختتام پروفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82197

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں