معروف شاعر مجید امجد کا یوم پیدائش منایا گیا

368

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):معروف شاعر مجید امجد کا یوم پیدائش ہفتہ کو منایا گیا ۔29 جون 1914 کو پیدا ہونے والے مجید امجد اپنی نظموں کی وجہ سے مشہور تھے اور ان کی پہلی شعری تالیف "شبِ رفعت” 1958 میں شائع ہوئی تھی تاہم ان کی چھ کتابیں ان کی وفات کے بعد ہی ادبی منظر نامے پر منظر عام پر آئیں۔ہفتہ وار جریدے عروج کے ایڈیٹر کے طور پر ان کی پہلی ملازمت 1939 میں ختم ہوئی۔

اس کے بعد انہوں نے 1944 میں محکمہ خوراک اور زراعت میں انسپکٹر کے طور پر فرائض سرانجام دیئے۔ وہ اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ساہیوال میں رہے۔اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فطرت اور انسانوں کی طرف سے اس کو نظر انداز کرنے کے بارے میں بہت خوبصورت نظمیں لکھیں۔ مجید امجد کا انتقال 11 مئی 1974 کو ساہیوال میں ہوا اور انہیں ان کے آبائی گاؤں جھنگ میں سپرد خاک کیا گیا۔مجید امجد کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔