26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںمعروف صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے 266ویں سالانہ عرس مبارک...

معروف صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے 266ویں سالانہ عرس مبارک کا دوسرا روز،تقریبات جاری

- Advertisement -

قصور۔ 27 اگست (اے پی پی):معروف صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے 266ویں سالانہ عرس مبارک کا دوسرا روز‘تقریبات جاری‘زائرین کی کثیر تعداد دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒپر حاضری دے رہی ہے۔ڈی پی اوقصور طارق عزیزسندھو اور ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن قصورافتخار احمدجوئیہ کی طرف سے عرس مبارک پر آنیوالے زائرین کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، شہر میں صفائی ستھرائی، لائٹنگ، پارکنگ سمیت دیگر انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

عرس مبارک کے دوسرے روز قرآن خوانی، تقریری مقابلہ اور محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کی زیر سرپرستی اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔کبڈی میچ تحصیل کوٹ رادھا کشن ٹیم اور تحصیل قصور کبڈی ٹیم کے مابین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس قصور میں کھیلا گیا جو تحصیل کوٹ رادھا کشن نے 32 کے مقابلے میں 34 پوائنٹس سے جیت اپنے نام کی۔

- Advertisement -

یہ شاندار کبڈی میچ ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس قصور این اے رانا کی زیر نگرانی میں ہوا۔میچ کے مہمان خصوصی محمد نعمان بٹ تھے جبکہ اس موقع پر سابق قومی کھلاڑی شوکت پہلوان، موسیٰ پہلوان، آصف پہلوان اور استاد لالی پہلوان نے خصوصی شرکت کی۔\

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383136

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں