معروف لیگ اسپنر مشتاق احمد کی سالگرہ ہفتہ کو منائی گئی

5

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):معروف لیگ اسپنر مشتاق احمد کی سالگرہ ہفتہ کو منائی گئی۔ مشتاق احمد 28جون 1970ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے 23 مارچ 1989ء کو شارجہ میں سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا اور 19 جنوری 1990ء کو ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔

مشتاق احمد نے مجموعی طور پر 52 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں انہوں نے 185 وکٹیں حاصل کیں اور 656 رنز سکور کیے۔

اس کے علاوہ انہوں نے 144 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور 161 وکٹیں حاصل کیں اور 399 رنز سکور کیے۔ مشتاق احمد اکتوبر 2003ء تک کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے۔

مشتاق احمد کی سالگرہ کے موقع پر کرکٹرز اور مداحوں نے ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کو خراج تحسین پیش کیا۔