معروف ماہر ِتعلیم ڈاکٹر قیصر رفیق کایونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ

93
مانسہرہ

سرگودہا۔23اگست (اے پی پی):معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر قیصر رفیق نے یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ کیا ہے ۔ اپنے دورے میں اُنہوں نے یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی، انتظامی شعبہ جات، کیرئیر ڈویلپمنٹ سنٹر، وحید وائیں انکوبیشن سنٹر، میڈیا انفارمیشن سنٹر، شعبہ ابلاغیات، یونیورسٹی ریڈیو اور دیگر اہم پراجیکٹس بھی دیکھے۔ ان کے ہمراہ چیئرمین شعبہ ابلاغیات کامسیٹ یونیورسٹی ڈاکٹر سہیل ریاض راجہ اور ماہر تعلیم ڈاکٹر شاہد بھی موجود تھے۔

قبل ازیں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے انہیں ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ کس طرح ہمارا ادارہ عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ اپنے طالب علموں کی تعلیم و تربیت کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے تعلیمی شعبہ جات کو اپ گریڈ کردیا ہے اور انہیں تمام ضروری وسائل اور سہولیات فراہم کردی ہیں۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومنٹیز پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس گوندل‘ ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر اطہرندیم‘ رجسٹرار وقاراحمد‘ڈائریکٹر امپلی منٹیشن ڈاکٹر ریحانہ الیاس‘ ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر عظمیٰ شہزادی‘ ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر عمران غفور چوہدری بھی موجود تھے۔