33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومشوبزمعروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی سالگرہ ہفتہ کو منائی گئی

معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی سالگرہ ہفتہ کو منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی سالگرہ ہفتہ 28 ستمبر کو منائی گئی۔ دنیا کی مختلف زبانوں میں 25 ہزار سے زیادہ گانے ، گانے کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ان کا نام شامل کیا گیا ۔ لتا نے 1942 میں اپنے والد دینا ناتھ منگیشکر کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کردی تھی۔ دینا ناتھ کی بیٹیوں میں نہ صرف لتا نے سروں کی دنیا میں مقبولیت حاصل کی بلکہ ان کی بہن آشا بھوسلے نے بھی گلوکاری میں اہم مقام حاصل کیا اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ دونوں بہنوں کی آوازوں نے بھارتی فلم انڈسٹری پرقبضہ کر لیا۔لتا منگیشکر28 ستمبر 1929ء کو اندور بھارت میں پیدا ہوئیں۔

ان کے والد دِینا ناتھ منگیشکر بھی گلوکار اور اداکار تھے۔ چنانچہ وہ شروع سے ہی گلوکاری کی طرف مائل تھیں۔ موسیقار غلام حیدر نے ان کی حوصلہ افزائ کی اس کے بعد وہ کامیابی کی بلندیوں کی جانب گامزن ہوگئیں ۔لتا منگیشکر 50 ہزار سے زائد گانے گا ئے اور وہ 1974ء سے 1991ء تک گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں۔ لتا کو بے شمار ایوارڈز سے نوازا گیا۔8 جنوری 2022ء کو کورونا کے سبب لتا منگیشکر ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل ہوئیں اور 6 فروری 2022ء کو زندگی کی بازی ہار گئیں۔

- Advertisement -

ان کی سالگرہ کے موقع پر شو بز انڈسٹری اور دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں لتا منگیشکر کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=506286

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں