28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںمعرکہ حق میں بھارت کو میڈیا کے محاذ پر بھی شکست سے...

معرکہ حق میں بھارت کو میڈیا کے محاذ پر بھی شکست سے دوچار ہونا پڑا، کھیل داس کوہستانی

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وزیر مملکت مذہبی و اقلیتی امور کھیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں سچے اور جھوٹے میڈیا کے درمیان مقابلہ تھا، حق اور سچ جیت گیا،بھارت کو اس محاذ پر بھی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت کھیل داس نے کہا کہ ہمارے الیکٹرانک ،پرنٹ اور سوشل میڈیا نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات اب کی بار بھی ثابت نہیں ہوسکے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596525

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں